اسلام آباد: شہریوں کو آج رات 8 بجے سے 9 بجے تک متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے 4 جنوری کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی
جس میں کہا گیا ہے کہ رات 8 بجے سے 9 بجے تک وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ ہوں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ڈائیورشنز لگیں گی، جس کے باعث ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اہم شاہراہوں پر افسران تعینات رہیں گے تاکہ ٹریفک روانی برقرار رکھی جا سکے، شہری کسی مدد یا اپڈیٹس کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


