منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

تجاوزات کیس: اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تحریری جواب کے لیے وقت مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بس ٹرمینل تیارہونے تک فیض آباد اڈہ خالی نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ فیض آباد بس ٹرانسپورٹ کی وجہ سے روڈ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیلوں سے کہا کہ اگرآپس میں گفتگوکرنی ہے توعدالت کے باہرجائیں، یہی حالت رہی تو کیس خارج کردیتا ہوں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ بس ٹرمینل تیارہونے تک فیض آباد اڈہ خالی نہیں کرسکتے، فیض آباداڈے اور راولپنڈی کو ہدایت جاری نہیں کرسکتے۔

عدالت نے کہا کہ بتائیں یہ عدالت پیرو دھائی اڈے کا حکم کیسے پاس کرسکتی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی لائسنس نہ رکھنے والوں کا تحریری بتائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جوٹرانسپورٹربغیرتصدیق والی جگہ پراڈے چلا رہے ہیں ان کا بتایا جائے۔

نمائندہ اسلام ٹرانپسورٹ اتھارٹی نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگ لیا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تجاوزات کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں