پیر, جون 8, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے، فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد میں تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹشینز، ڈیری شاپس پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔

یہ پڑھیں: کاروباری اوقات تبدیل کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

ریسٹورینٹ، تندور، گروسری اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروسز پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، شادی ہالز، مارکیٹ اور تقریب کے مقامات بھی رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔

کھیلوں کی سہولت، کلبز اور جمز کے لیے بھی رات 10 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے کاروباری اوقات اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے، عوام اور تاجر برادری سے احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں