اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

صحافی اسد طور کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خصوصی عدالت نے صحافی اسد طور کی اداروں کیخلاف مہم چلانے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی اور انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے اداروں کیخلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

اسد طور کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھا عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر سید اشفاق حسین شاہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

کیس کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وکیل ہادی علی چٹھا نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن عدالت میں جمع کروائی ، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور سپیشل پراسیکیوٹر ایف ائی اے سے استفسار کیا کہ کیا یہ آبزرویشن درست ہے؟

جس پر ایف ائی اے سپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی یہ آبزرویشن درست ہے، عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ، اسپیشل جج ہمایوں دلاورنے پانچ ہزارروپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا انہیں اسد طور کی ضمانت منظور کرنے پرکوئی اعتراض نہیں۔

اسپیشل جج سینٹرل نے صحافی اسد طورکی رہائی کے روبکارجاری کردیے ہیں اور صحافی اسدطورکی رہائی کےروبکارجیل سپرنٹنڈنٹ کوبھیج دیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں