تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

زازئی کا کیچ تھام لیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاداب خان دل کی بات زبان پر لے آئے

ابوظبی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پلے آف کے دونوں میچز میں ناقص کارکردگی پر اپنی ٹیم کے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی سے ایلیمنیٹر ٹو میں ناکامی کے بعد کہا کہ پلے آف کے دونوں میچز میں ہم بلے بازی میں اپنا ردھم برقرار نہیں رکھ پائے، ہم سے دباؤ کی صورتحال میں بہتر کھیلا ہی نہیں گیا، اہم ترین میچز میں کھلاڑیوں کو اعصاب قابو میں رکھنے کی ضرورت تھی۔

شاداب خان نے کہا کہ بڑے میچ میں یہ کافی مشکل ہوتا ہے، ایلیمینٹر کے دونوں میچز میں ہم صورتحال کو اپنے حق میں استعمال نہیں کرسکے، حسن علی کی بیٹنگ ہمیں میچ میں لے آئی تھی مگر چھوٹی غلطیاں بھاری پڑگئیں، اگر ہم شروع میں ہی زازئی کا کیچ تھام لیتے تو کھیل کا منظر الگ قسم کا ہوسکتا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے اعتراف کیا کہ ہم نے آٹھ لیگ میچز جیتے مگر ان دو پریشر میچز میں ویسا پرفارم نہیں کرپائے جیسا کرنا چاہیے تھا، ہم اپنے شائقین سے معذرت خواہ ہیں، اگلے سیزن میں چیمپئن بننے کی پوری کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کے لیگ میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی، گروپ میچز میں 10 میں سے 8 میں فتوحات حاصل کیں اور پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست رہے لیکن پلے آف مرحلے میں ہتھیار ڈال دیئے۔

 

Comments

- Advertisement -