اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ کے عمل میں دنیا کے نامور کھلاڑی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 کیلئے اپنی ڈائریکٹ سائننگ مکمل کرلی ہے، 3 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیوی کھلاڑی ڈیون کونوے کو سائن کیا ہے، ڈیون کونوے پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ ڈیون کونوے ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پُرجوش ہیں جبکہ ڈیون کونوے کا کہنا ہے کہ یہ میرا پہلا پی ایس ایل سیزن ہوگا، بےصبری سے انتظار کررہا ہوں۔
دریں اثنا اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے آل راؤنڈر شاداب خان کو اس سیزن کےلیے فرنچائز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
آل راؤنڈر شاداب خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ان کے لیے محض ایک فرنچائز نہیں رہی بلکہ یہ ان کا گھر بن چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ خود کو ثابت کرنے کی شدید خواہش کے ساتھ ٹیم میں شامل ہوئے تھے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان پر بھرپور اعتماد کیا اور ایسا ماحول فراہم کیا جس نے انھیں ایک بہتر کرکٹر کے طور پر بھی نکھرنے کا موقع دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے، شاداب خان
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


