site
stats
پاکستان

اسلام آباد: یونیورسٹی بس حادثہ، 1 شخص جاں بحق، 19طالبات سمیت20 زخمی

اسلام آباد :  یونیورسٹی کی تیز رفتار بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ انیس طالبات سمیت بیس زخمی افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ڈھوک کشمیریاں جی الیون سگنل میں دل دہلا دینے والا منظر جب تیز رفتار بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پھلانگتے ہوئے کھمبوں سے ٹکرا گئی۔

accident-isl

حادثے کے نتیجے میں کئی طالبات بس سے باہر آ گریں اور ایک موٹر سائیکل سوار بس کی زد میں آگیا جبکہ کئی گاڑیاں بال بال بچیں۔


مزید پڑھیں : اسلام آباد: ٹریفک حادثے میں 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


ہولناک حادثہ سیف سٹی کیمروں کی نظر میں آتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تیز رفتار بس کی زد میں آنے والا موٹر سائیکل سوار جانبر نہ ہوسکا، جسکی شناخت علاؤ الدین کے نام سے ہوئی۔

حادثے میں انیس طالبات سمیت بیس افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کی ویڈیو دیکھیں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top