اسلام آباد میں خواتین ڈاکٹروں کو ایمبولینس میں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں خواتین سے نازیبا حرکات سے روکنے پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین کو انجکشن لگا کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر شمشیر حیات خان نے فضل اللہ، اسد اللہ اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں درخواست دے دی۔
درخواست میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان ایک ایمبولینس، ڈالہ اور سوزوکی گاڑی پر تھے اس دوران ملزمان نے اسٹاف کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عملے کے ایک رکن کو گولی ماری گئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوتے ہوئے ایک گاڑی اور گولیوں کے خول چھوڑ گئے۔


