ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں غیرملکی خاتون پر خواتین پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں غیرملکی خاتون پر خواتین پولیس اہلکاروں کے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی خاتون کے شور، پولیس پر الزامات اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی خاتون نے الزام لگایا کہ خواتین پولیس اہلکاروں نے تھانہ کوہسار میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی خاتون نے لین دین معاملے پر پولیس کو خود سیکٹر ایف سکس بلایا تھا، پولیس نے داد رسی کے بجائے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan

ویڈیو میں خواتین اہلکاروں کو غیرملکی خاتون سے بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ غیرملکی خاتون کہہ رہی ہے کہ مجھے پولیس مار رہی ہے میری مدد کریں۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لے لیا اور ایس ڈی پی او کوہار کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق معاملہ سول نوعیت کا لگتا ہے، افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں