اسلام آباد کی ترلائی امام بارگاہ میں خودکش حملے کی تحقیقات کے دوران اہم شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔
ترلائی امام بارگاہ میں دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی گئی ہے جس کے مطابق خودکش دھماکا ایک بجکر 38 منٹ پر ہوا۔
امام بارگاہ کے روٹ اور دھماکے وقت بھگدڑ دیکھی گئی، فوٹیج میں دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔
سی سی ٹی وی میں حملہ آور کو بھاگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوتے بھی دیکھا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، 31 نمازی شہید ، متعدد زخمی
اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 31 معصوم نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔
پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے واقعے کی جگہ پر موجود ہیں اور کارروائی جاری ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے بعداسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


