اسلام آباد (11 مئی 2026): ایس ای سی پی کی جانب سے اسلامی معیشت کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، کمیشن نے 5 سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے براہ راست شریعہ کمپلائنٹ شیئرز، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے حلال سرمایہ کاری میں سہولت ہو جائے گی، اسلامی بروکریج ونڈوز میں اکاؤنٹ کھولنے والے سرمایہ کاروں کے فنڈز صرف شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری میں استعمال ہوں گے۔
30 اپریل کو ایک ہی دن 340 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے کا ریکارڈ قائم
ایس ای سی پی کے مطابق اسلامی ونڈوز کے لیے علیحدہ اسلامی بینک اکاؤنٹس اور ٹریڈنگ سسٹمز استعمال ہوگا، اور اس کے ذریعے صرف شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں ہی میں ٹریڈنگ ہوگی۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


