منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

دہشتگردی کے خلاف، پاکستان سمیت 34اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض:‌ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے پاکستان سمیت چونتیس اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد تشکیل دے دیا گیا، فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹرسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا.

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق فوجی اتحاد کا مقصد اسلامی ممالک کو مختلف دہشتگرد گروپوں سے نجات دلانا اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک کودہشتگردی کا سامنا ہے جس کوجڑ سے اکھاڑنے کے لئے مل کرکوششیں کرنا ہوں گی۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے فوجی اتحاد کے رکن ملکوں میں پاکستان،مصر، یو اے ای، قطر، ترکی ،ملائیشیا، خلیجی اور افریقی ممالک شامل ہیں، اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں