The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کاوجود نہیں اورنہ ہی کسی گروہ یا فرد کو اس سے تعلق قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ لبنان اور پیرس میں دہشت گردوں کے حملے قابل مذمت ہیں۔

پاکستانی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، ملک میں کسی سطح پربھی داعش سے رابطے نہیں ہونے دئیے جائیں گے۔

آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھاآرمی چیف کا دورہ امریکہ فوجی تعلقات کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پیرس میں یکے بعد دیگر ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 129 افراد ہلاک ہوئے، شدت پسند تنظیم داعش نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں