The news is by your side.

Advertisement

داعش نے شام میں ایک اورتاریخی عمارت’’محرابِ فتح‘‘ تباہ کردی

دمشق: شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے جنوبی شام کے قدیمی شہر پیلمائرا میں ایک اور تاریخی عمارت کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی حکام اور مقامی ذرائع نے بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کوبتایا ہے کہ جنگجوؤں نے ’آرچ آف ٹریئمف‘ یعنی فتح کے محراب کو خاک میں ملا دیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس عظیم الشان محراب کی تعمیرلگ بھگ دو ہزارسال قبل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ شام کی قدیم تاریخ کا امین یہ علاقہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہے۔

اس سے قبل دولت اسلامیہ نے اسی مقام پردو قدیم آثارکو پہلے ہی مسمار کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ثقافت کا ادارہ یونیسکو اسے قدیم دنیا کے اہم ثقافتی مراکزمیں شمار کرتا ہے۔

پیلمائرا کے رضاکار محمد حسن الحومسی نے بتایا: ’محرابِ فتح کو نیست نابود کر دیا گیا ہے۔ یہ کام دولت اسلامیہ نے کیا ہے۔

یونیسکو کے ڈائرکٹر جنرل ارینا بوکووا نے کہا کہ اس کی تباہی جنگی جرائم کا ارتکاب ہے اور انھوں نے بین الاقوامی برادری سے دولت اسلامیہ کے خلاف متحدہ ہوکر کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے جو شامی باشندوں سے ’اس کا علم، اس کی شناخت اور اس کی تاریخ چھین لینے کے درپے ہے۔

خیال رہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے مئی میں شام کی حکومت سے یہ شہر چھین لیا تھا اور اس کے بعد سے وہاں کے معبدوں اور فنی نمونوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں