واشنگٹن : امریکی اتحاد کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن کا کہنا ہے کہ داعش سے عراق کے زیرِ قبضہ چالیس فیصد علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے۔
امریکی اتحاد کے ترجمان کرنل اسٹیووارن نے بغداد میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ داعش کمزور ہو کرپیچھے ہٹ رہی ہے اور گزشتہ سال مئی سے ابتک اسے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتحادی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کو عراق میں زیرقبضہ چالیس فیصد علاقہ خالی کرنا پڑا جبکہ شام میں بھی داعش سے بیس فیصد علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے عراقی سکیورٹی فورسز ایک ماہ کی جدوجہد کے بعد مغربی شہر رمادی کو داعش دہشتگردوں سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔