تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

‘اسلاموفوبیا مسلمانوں کو دیوار سےلگانےکاباعث بن رہا ہے’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کو دہشتگردی اور انتہاپسندی سےجوڑنا غلط ہے ‏اسلاموفوبیا دنیا میں مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کا باعث بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےاسلامی ممالک کےسفیروں نے ملاقات کی جس میں ‏اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے، مذہبی اہم آہنگی کے فروغ سےمتعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کی گزشتہ سال اسلامی ممالک کےحکمرانوں کولکھےگئےخطوط پر بھی گفتگو کی اور ‏اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی کوششوں سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیاکیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‏اسلاموفوبیا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نےسفیروں ‏کواسلاموفوبیاکےتدارک کیلئےکوششوں سےآگاہ کیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیامیں مذاہب کےدرمیان ہم آہنگی ‏کاخواہاں ہے لیکن اسلاموفوبیا مذاہب کوتقسیم کرنےکا باعث بن رہاہے، اسلام کو دہشتگردی اور ‏انتہاپسندی سےجوڑنا غلط ہے اسلاموفوبیا دنیا میں مسلمانوں کودیوارسےلگانےکاباعث بن رہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادی اظہارکی آڑمیں مقدس شخصیات کی توہین سےتکلیف پہنچتی ہے، اوآئی ‏سی دنیاکو اس کی حساسیت بتانےکیلئےمشترکہ کوششیں کرے، دنیاکوبتاناہوگاکہ ہمارےدلوں میں ‏نبیﷺ،قرآن کاکتنااحترام ہے دنیا بھرکے مذاہب کےمقدسات کوقانونی تحفظ دینےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام کاحقیقی تشخص دنیاکوبتانےکیلئےاوآئی سی مشترکہ کوشش کرے، ‏دنیا سے برداشت، احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کیلئےپرعزم ہیں، اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ‏ہوکر اس سے نمٹا جائے اور عالمی سطح پر آگاہی پھیلائی جائے۔

Comments

- Advertisement -