تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مغرب میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ؛ خاتون کا حجاب کھینچ ڈالا

مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ باحجاب مسلمان خاتون کا سرعام ‏حجاب کھینچا گیا اور انہیں دہشت گرد کہہ کر توہین کی گئی۔

ترک نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں باحجاب مسلمان خاتون کو مقامی خاتون کی ‏جانب سے نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا گیا اور غلیظ زبان استعمال کر کے نفرت کا اظہار کیا گیا۔

بولاط نامی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ عوامی مقام پر پیش آیا، حجاب پہنے مسلمان خاتون بس اسٹینڈ پر ‏کھڑی تھی کہ اسے ہراساں کیا گیا۔

Muslim woman attacked in Austria for wearing hijab

مسلمان خاتون کے مطابق ایک مقامی خاتون ان کے پاس آئی اور انہیں دہشت گرد کہہ کر زور زور سے اپنے وطن ‏واپس جاؤ کا کہنے لگی، میں نے اسے اس وقت نظر انداز کیا لیکن وہ میرے پیچھے آئی اور میری طرف تھوک دیا۔

بولاط نے بتایا کہ اس خاتون نے میری طرف سے کسی قسم کے ردعمل نہ آنے پر غصے میں میرے حجاب کو ‏کھینچا جس میں لگی سوئی (پنِ) میرے چہرے پر لگی اور میں زخمی ہو گئی اس کے بعد وہ خاتون دہشت گرد ‏کہہ کر چلی گئی۔

کر دیا جب تک کہ وہ مجھ پر تھوک نہ دے جو کہ وبا کے دوران ، شاید وہ بیماری لے رہی تھی۔ میری ٹھوڑی کے ‏نیچے میرا حجاب مجھے زخمی کرنے کے لیے۔

مسلمان خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے سوچا کہ اس واقعے کے خلاف ایک موقف اختیار کرنا ہوگا اور ہر ایک کو ‏اس کے بارے میں بتانا ہو گا کہ حجاب کرنے یا نہ کرنے، جلد کا رنگ یا نسل سے قطع نظر ، کسی کو بھی اس ‏قسم کے واقعے سے نہیں گزرنا چاہیے اور اسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -