جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

نقل کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، وزیر جامعات کا کورنگی میں امتحانی مرکز پر اچانک چھاپہ ، سخت ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر جامعات سماعیل راہو نے امتحانی مرکز پر نقل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینٹر ختم کرنے اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کورنگی میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا، مرکز پر امتحانی بدنظمی اور بڑے پیمانے پر نقل دیکھ کر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

دورے کے دوران امتحانی مرکز کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ "امتحانی مرکز کا جو حال ہے، ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہاں تو نقل کے تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔”

انہوں نے انتظامیہ کی غفلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ امتحانی مرکز میں غیر قانونی طور پر موجود 5 غیر متعلقہ افراد کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے چیئرمین بورڈ کو ہدایت جاری کی کہ کورنگی کے اس امتحانی مرکز کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

اسماعیل راہو نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت دی اور واضح کیا کہ غفلت برتنے پر انہیں ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امتحانی عمل میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نقل مافیا کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں