تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آئیسولیشن، کھلاڑیوں کیلیے ماہرِنفسیات کی خدمات لینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قرنطینہ کے مشکل وقت میں کرکٹرز کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی خاطر ماہرنفسیات کی خدمات لینےکافیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی اعلیٰ حکام نے دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی کپتان بابراعظمم، سینئر کھلاڑیوں اور پریشان حال ٹیم مینجمنٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کو تسلی دی اور یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں کرکٹ بورڈ اور پوری قوم آپ کیے ساتھ ہے۔ پی سی بی نے پیغام دیا کہ کھلاڑی و ٹیم منیجمنٹ ہمت اور حوصلے کے ساتھ آئسولیشن کا وقت گزاریں۔ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کیلئے مشکل صورتحال میں ماہرِنفسیات کی خدمات لینے کافیصلہ کیا ہے۔

کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ:

پی سی بی کا بڑا فیصلہ

کھلاڑیوں کی مینٹل ہیلتھ کےخدشات کی وجہ سےپی سی بی کوپریشانی لاحق ہے۔ماہرِنفسیات کھلاڑیوں کےساتھ وقتاً فوقتاً آن لائن سیشن میں وقت گزاریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں ہونے والے کرونا ٹیسٹ کے سیمپل ری ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کےچھ کھلاڑیوں کا مثبت کورونا ٹیسٹ آنے کے بعد کیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی سے نیوزی لینڈ جاتے وقت قومی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

گذشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل چھ میں سے دو ارکان پہلے بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ چار ارکان کا کرونا ٹیسٹ پہلی بار مثبت آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -