site
stats
پاکستان

آپریشن رد الفساد، 45 افراد گرفتار، اسلحہ و غیر ملکی کرنسی برآمد

راولپنڈی : پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت مختلف علاقوں میں 6 انٹیلی جنس اور 35 سرچ آپریشن کیے گئے جس کے دوران 45 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و کرنسی بھی برآمد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان آپریشن ردالفساد کےتحت ملک بھرمیں کارروائیاں کی گئیں اور 24 گھنٹے کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 6 آپریشن اور 35 سرچ آپریشن کیےگئے جس کے دوران 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر اور سرچ آپریشن راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور ڈی جی خان میں کیے گئے جہاں سے غیر قانونی طور رہائش پذیر افغان باشندوں سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس سے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے جب کہ تفتیش کی روشنی میں آپریشن کے دائرہ کار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top