تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مقابلے کے دوران 25 سالہ سپاہی ناصر خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور مارا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے دہشت گرد مارا گیا تھا جو فوج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش شہید ہوئے، ان کی عمر 35 سال اور تعلق کوہاٹ سے تھا۔

Comments

- Advertisement -