جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام اولین ترجیح ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دور دراز علاقے گوٹھ سدوری کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف نے بارش وسیلاب متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے علاقے میں فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطاب آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے،

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ احکامات کا انتظار کیے بغیر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں تک پہنچیں، اور قدرتی آفت کے متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بارش وسیلاب متاثرین کی حفاظت وبہبود پہلی ترجیح ہے، ہم ہر سیلاب سے متاثرہ فرد تک پہنچیں گے، متاثرین کی دادرسی تک آرام سےنہیں بیٹھیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امدادی کاموں کیساتھ بحالی نو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی عوام اولین ترجیح ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں