پاکستانی پوسٹ اُڑانے کا بھارتی دعوی جھوٹ پر مبنی ہے، آئی ایس پی آر ispr
The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی پوسٹ اُڑانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پر پاکستانی چیک پوسٹ اڑانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے اور نہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے اُس پار شہری آبادی پرفائرنگ کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بھارتی فوج کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پرشہری آبادی کونشانہ بنانے کاالزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے یہ مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے اس پار مقامی آبادی پر فائرنگ کی ہے جس کے جواب میں بھارت نے پاکستانی پوسٹ کو تباہ کردیا۔


نریندرمودی نے سرجیکل اسٹرائیک نہ کرنے کا اعتراف کرلیا


یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا جس کے جھوٹا ثابت ہونے کے بعد عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ خود بھارتی اپوزیشن پارٹی نے حکومت سے اس سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت طلب کر لیے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں