تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت کا 2 پاکستانیوں کے ایل او سی کراس کرنے اور دہشت گردی کی کوشش کا دعویٰ بے نقاب

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج اور میڈیا کا دو پاکستانیوں کے ایل او سی کراس کرنےاوردہشت گردی کی کوشش کا دعویٰ بے نقاب کردیا اور کہا محمد ناظم اور خالد احمد آزاد کشمیر کے مقامی کسان ہیں اور اکیس اگست کو غلطی سے ایل اوی سی کراس کرگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا جھوٹا فلیگ آپریشن کرنے کیلئے پلاٹ تیار کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا، بھارتی فوج اور میڈیا نے پاکستانیوں کے ایل او سی کراس کرنے اور دہشت گردی کی کوشش کا دعویٰ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوٰی کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ محمد ناظم اورخالداحمدآزادکشمیرکےمقامی کسان ہیں اور اکیس اگست کوکسان حاجی پیرکےمقام پرغلطی سےایل اوی سی کراس کر گئے تھے، واقعے پر فوجی حکام نے ستائیس اگست کوہاٹ لائن پر رابطہ کیا تھا، بھارتی حکام نے پاکستانی حکام کے مطالبے کی توثیق اور ضابطے پر عمل کا وعدہ کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے دو ستمبر کو حقائق مسخ کرکے کسانوں کے تنظیم سے تعلق کادعویٰ کیا، تین ستمبر کو پاکستانی حکام نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے معاملے پر بات کی۔

خیال رہے بھارت نے ماضی میں جاسوس غبارے اور کبوتر پکڑے جانے کے ڈرامے کیے، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارہ گرانے کا جھوٹادعویٰ کیا گیا۔

اس سے قبل بھارت نے بالا کوٹ میں ایئراسٹرائیک میں تین سو پچاس ہشت گردوں کی ہلاکت کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -