منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

مصری وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(یکم دسمبر 2025): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مصر کے وزیرخارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقات میں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

مصری وزیرِخارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور اس امر کا اظہار کیا کہ مصر پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

فیلڈ مارشل اور مصری وزیرخارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ابھرتے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں