تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد مارا گیا، جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش نے جام شہادت نوش کیا، شہید کی عمر 35 سال اور آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔

یہ پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

گزشتہ ماہ سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

Comments

- Advertisement -