ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ کا پہلا کا نووکیشن، کورکمانڈر کراچی کی شرکت ISPR
The news is by your side.

Advertisement

ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ کا پہلا کانووکیشن، کورکمانڈر کراچی مہمان خصوصی

راولپنڈی: ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ، کمپیوٹر اینڈ مینجمنٹ کا پہلا کا نووکیشن آج منعقد ہوا.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کا نووکیشن میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بہ طور مہمان خصوصی شریک ہوئے.

طلبا ملک کی ترقی اوربہتری کے لیے سخت محنت کریں: کورکمانڈر کراچی

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کورکمانڈر کراچی نے کامیاب طلبا کو مبارک باد پیش کی اور انھیں‌ اعزازات و  اسناد سے نوازا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا کہ طلبا ملک کی ترقی اوربہتری کے لیے سخت محنت کریں.

اس موقع پر کور کمانڈر نے معیاری تعلیم کی فراہمی پریونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور ان کی تعریف کی.

واضح رہے کہ کورکمانڈرکراچی ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے چانسلر بھی ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں