پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

مستونگ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن، 1 ہلاک، 7 گرفتار: آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ملک بھر میں رد الفساد آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت 19 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بھی آپریشن کیا گیا جس میں 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ 7 افراد گرفتار ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت اسلام آباد، لاہور، ڈی جی خان، اٹک اور مستونگ میں آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ کے قریب غلام پرنگ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، ڈی جی خان، اٹک میں پنجاب رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 19 دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پکڑے گئے۔

کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں