پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل، آئی ایس پی آر ispr
The news is by your side.

Advertisement

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کو موثر بنانے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پرپاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند اورخیبرایجنسی میں باڑ لگائی گئی ہیں تا کہ پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی صورت حال کو بہتربنایا جا سکے اور سخت نگرانی کا سلسلہ جاری رہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت پاک افغان بارڈرپرباڑلگائی جائیں گی جب کہ
پاک فوج اور ایف سی کے بارڈرپرنئے قلعے اوربارڈر پوسٹوں کی تعمیر بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے رواں سال فروری میں سیہون میں درگاہ لعل قلندر اورلاہورمیں ہونے والے الگ الگ خود کش دھماکوں میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا تھا جب کہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور حملہ آور کے تانے بانے افغانستان سے جا ملے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں