تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سوات: آرمی یونٹ پر خودکش حملہ، افسرسمیت 11 اہل کار شہید، 13 زخمی

پشاور: سوات کےعلاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں‌ ایک افسر سمیت گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے.

پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کبل میں‌ ہونے والا حملے کا نشانہ آرمی یونٹ کا اسپورٹس ایریا تھا۔ حملے میں  گیارہ اہل کار شہید ہوگئے.

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

سیکیورٹی ذرایع کے مطابق حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا. حملے میں‌ گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید ہوئے. یہ حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں‌ ہوا.

وزیراعظم کی مذمت

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوات خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن ہمارے جری جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔  بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری دشمن کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

نواز شریف، عمران خان اور بلاول بھٹو کا ردعمل

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سوات آرمی یونٹ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ فساد کے بیج بونے والے کبھی اپنےعزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، اللہ زخمیوں کوجلد صحت یابی اور لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوات حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم شہدا کے حوصلوں کوسلام پیش کرتی ہے، پاکستان کاامن چھیننےکی ہرسازش ناکام بنائیں گے۔

میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیٹوں نے اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کئے، دہشت گردوں کو امن کےچراغ  بجھانے نہیں دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی سوات حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد ملک کے بہادر سپاہیوں اورعوام کو چیلنج کررہے ہیں۔ ہم شہدا کے سوگوار خاندانوں کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

Comments

- Advertisement -