اسلام آباد (15 اکتوبر 2025): پاک فوج نے قندھار اور کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
اے آر وائی نیوز کو سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے قندھار اور کابل میں تاک کر افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں قابض افغان طالبان کی بٹالین ہیڈ کوارٹرز نمبر 4، 8 بٹالین، بارڈر بریگیڈ 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ تباہ کیے گئے اہداف شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے، جو پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔
پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح بھی افغان طالبان کی دہشتگردی کے جواب پاک فوج کی اسپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کی تھی، جس کے بعد کے بعد افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کی تھی۔
اسپن بولدک : پاک فوج کی بھرپور کارروائی، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی


