جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر در اندازی کی کوشش ناکام، 50 خوارج جہنم واصل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 اکتوبر 2025): فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کر دیے۔

افغان طالبان کی درخواست پر کیے گئے 48 گھنٹے کے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنہ الخوارج نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر در اندازی کی کوشش کی، جس کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مہمند میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کر دیے ہیں۔

مہمند میں خوارج کیخلاف آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا جس میں کئی خوارج زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سےجاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے قبل خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔

پاک فوج نے کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنا لیا

واضح رہے کہ قابض افغان طالبان نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے گزشتہ روز جنگ بندی کی درخواست کی تھی اور پاک فوج نے انکی جنگ بندی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بدھ کی شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹے تک جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

قابض افغان طالبان نے گھٹنے ٹیک دیے، پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی

لئیق الرحمان
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں