تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

پاک فوج کا سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان

راولپنڈی: پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے افسران نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فوری اقدام کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

سیلاب متاثرین کیلیے 50 کروڑ ڈالر کی عالمی امداد کا اعلان

ورلڈبینک 50 ملین ڈالر امداد رواں ہفتےکےآخر تک مکمل طور پر فراہم کر دےگا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب متاثرین کیلئے 110 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

اےڈی بی نے 20 ملین ڈالر اور یوکے ایڈ نے 1.5ملین پاؤنڈ کی کی فوری امداد کرے گا۔ یوکے ایڈ کی جانب سے وسط اور طویل مدتی منصوبوں کیلئے38ملین پاؤنڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں و تنظیموں کی مدد کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہوں سیلاب متاثرین کے ریسکیواوربحالی کیلئےوسائل بروئےکار لا رہےہیں حکومت نےمشکل معاشی صورتحال کے باوجود فلڈریلیف پروگرام شروع کیا۔

Comments

- Advertisement -