راولپنڈی (30 ستمبر 2025) پاکستان نے فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے یہ میزائل 750 کلومیٹر رینج کا حامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل 750 کلومیٹر رینج کا حامل ہے اور جدید ایویونکس اور نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔
فتح 4 میزائل دشمن کے دفاعی نظام سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا اور انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 4 میزائل پاک آرمی کے روایتی میزائل نظام کی رینج اور بقا کو مزید بہتر بنائے گا۔
فتح 4 کا تربیتی لانچ چیف آف جنرل اسٹاف، سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔
دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


