تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’عمران خان کی جانب سے ادارے اور افسر کیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں‘

آئی ایس پی آر نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ادارے اور افسر کیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم وضبط کی حامل تنظیم ہے پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وردی پوش اہلکاروں کے ذریعے غیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجود ہے مفاد پرستوں کے فضول الزامات سے فوجیوں کی عزت کو داغدار کیا جا رہا ہے ادارہ حسد سے اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔

بیان کے مطابق ادارے پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں کسی کو بھی ادارے یا افسران کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی حکومت سےدرخواست کی گئی ہےمعاملےکی تحقیقات کرے، حکومت ادارےاور افسر کیخلاف ہتک عزت پرقانونی کارروائی کرے اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔

Comments

- Advertisement -