تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سوات اور دیر میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی خبروں پر آئی ایس پی آر کا اہم بیان

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے سوات میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوشل میڈیا پر سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی موجودگی کی رپورٹس مبالغہ آمیز ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوات اور دیر کے درمیان چند پہاڑی چوٹیوں پر کچھ افراد کی موجودگی دیکھی گئی، یہ مسلح افراد آبادی سے بہت دور موجود پائے گئے ہیں، بظاہر یہ افراد آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے افغانستان سے آئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہاڑوں میں محدود موجودگی، نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی ہے، سیکیورٹی حکام نے ملحقہ علاقوں کے عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں

ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت نہیں کرینگے، ضرورت پڑنے پر مسلح افراد سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -