جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

صوابی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تصاویر وتفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے صوابی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تصاویر و تفصیلات جاری کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صوابی میں مارے جانے والوں میں ماجد عرف خالد، یوسف عرف چھوٹا خالد شامل ہے، ماجد عرف خالد کاتعلق صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے منائے سے تھا جبکہ یوسف عرف چھوٹا خالد کالعدم تنظیم کے صوابی کا سرکردہ رہنما تھا، مارا گیا دہشت گرد جواد ملک آباد کارہائشی بتایا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے گئے دیگر 2 دہشت گردوں کاتعلق افغانستان سے ہوسکتا ہے،دہشت گرد تعلیمی اداروں اور جوڈیشل کمپلیکس کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے صوابی ملک آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا،خود کو گھیرے میں دیکھ کر دہشت گردوں نے فائر کھول دیا، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید اورسپاہی امجد جام شہادت نوش کرگئےجبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے پانچ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔


مزید پڑھیں : صوابی آپریشن میں 5دہشت گردمارےگئے، آئی ایس پی آر


کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی شہادت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گردوں کو ختم کیا جائے گا،دہشت گردوں کو ان کے برپاکردہ فسادکا حساب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے3پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے میں 5اہلکار شہید جبکہ 10دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں