جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

"ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” یومِ پاکستان کا نیا پرومو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے "ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے "ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ” کا پرومو جاری کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان "ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد” رکھا گیا ہے۔

پرومو  میں راحت فتح علی خان، ہمایوں سعید، شفقت امانت علی ، علی ظفر، فہد مصطفیٰ، عثمان خالدبٹ، حمزہ علی عباسی اور دیگرفنکاروں کے پیغامات شامل کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل 17 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں جروشنیوں کا شہر، عروس البلا، پاکستان زندہ باد کے نام سے تیسرا پرومو جاری کیا تھا، پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت شاہد آفریدی، کیرون پولارڈ، کرس جورڈن اور دیگر کھلاڑی نے پاکستان زندہ پاکستان کے نعرے لگائے۔

پاک فوج کی جانب سے 15 مارچ کو بھی “ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ ” کے عنوان سے پرومو جاری کیا تھا۔

یاد رہے 13 مارچ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں