راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے "ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ ” کے عنوان سے دوسرا پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے پاکستان زندہ باد کا پرومو جاری کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے دوسرا پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان ے "ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ ” رکھا گیا ہے۔
Promo#2
ہر پاکستانی کی آواز۔۔۔۔پاکستان زندہ باد
Voice of every Pakistani…..Pakistan Zindabad#PakDayParade2019 #PakistanZindabad pic.twitter.com/i0r8PrB9CU— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 15, 2019
یاد رہے 13 مارچ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔
PakDayParade. PM Malaysia Dr Mahathir bin Mohamad will be the Guest of Honour. Guests include Def Minister Azerbaijan, COAS Bahrain & govt officials from Oman. Various contingents from Azerbaijan,Bahrain,China, KSA, Sri Lanka & Turkey will participate in Parade.#PakDayParade2019 pic.twitter.com/MCY89ZfCQq
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 13, 2019