جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

لسبیلہ حادثے کیخلاف منفی پروپیگنڈا مہم پر پاک فوج کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، شہدا فیملیز اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے کہا: ’مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے، کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلائی گئی، بے حس رویے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

یکم اگست کو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جانے والا فوج کا ہیلی کاپٹر اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران و اہلکار سوار تھے۔

اگلے روز ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا تھا۔ آئی ایس پی آر نے تمام افسران و اہلکاروں کی افسوس ناک حادثے میں شہادت کی تصدیق کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں