دتہ خیل: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دھماکا ہوا ہے، جس میں دو سپاہی شہید اور تین زخمی ہوگئے.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل کے علاقے میں ہونے والا یہ دھماکا سڑک کے قریب نصب بم پھٹنے سے ہوا.
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم شہید ہوئے، واقعے میں تین سپاہی شدید زخمی ہوئے.
زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے.
دتہ خیل شمالی وزیرستان کی تحصیلوں میں ایک گنجان علاقے ہے، اس تحصیل کے اکثر علاقے افغان سرحد کے قریب واقع ہیں۔
یہ علاقے 2010 میں مسلسل امریکی ڈرون حملوں کے باعث مُلکی اور بین الااقوامی ذرائع ابلاغ میں خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا تھا. بعد ازاں فوجی آپریشن کے بعد اسے کلیئر کروایا گیا.
باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے تو وہ سیکیورٹی اورامن کے لیے ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں