The news is by your side.

Advertisement

پاک فوج کے نائیک نعیم رضا شہید کے لیے یو این میڈل کا اعزاز، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے نائیک نعیم رضا شہید کے لیے یو این میڈل کا اعزاز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے نائیک نعیم رضا شہید کے لیے یون این میڈل کا اعزاز دیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک نعیم رضا 2008 میں کانگو میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے تھے، پاکستانی امن دستوں کے 156 اہلکار امن مشنز میں شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کے لیے ایوارڈ

یواین سیکریٹری جنرل نے پیس کیپرز کےعالمی دن پرتقریب میں ایوارڈ دیا، ایوارڈ ہرسال امن مشنز میں شہید فوجی، پولیس، سویلین پیس کیپرزکو دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ایوارڈعالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، امن مشنزمیں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں