اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان ‌: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد حاکم کو ہلاک کردیا، حاکم نے6 شہریوں کو یرغمال بنایا تھا اور وہ خودکارجدید ہتھیاراورگرینیڈ سے لیس تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گرد حاکم نے 6شہریوں کو مذموم مقاصد کے لئے یرغمال بنایا تھا اور  خودکارجدید ہتھیار اورگرینیڈ سے لیس تھا۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام یرغمالی بازیاب کرالیے جبکہ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے ستمبر میں صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔

اس سے قبل دادو پولیس نے بلوچستان سے ملحقہ پہاڑی علاقے سے سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتارکیا تھا، ملوث دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

گرفتار ملزم نوید کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں