site
stats
پاکستان

آپریشن ردالفساد، تین دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے متھرا میں کی گئی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک جوان اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھرمیں کامیاب کارروائیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں جس کے دوران پشاورکے علاقے متھرامیں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران ایک جوان اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوان اور3 پولیس اہلکاروں کو طبی امداد دینے کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری جانب آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب رینجرزنے فیصل آباد، گوجرہ، جڑانوالہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر چھاپا مارکارروائی کی جس کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top