ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (4 اکتوبر 2026): سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا می فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ جہنم واصل دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔

ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں