site
stats
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر معیشت پر بیانات دینے سے گریز کریں، احسن اقبال

اسلام آباد: وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات دینے اور تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے، غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرسکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور بہتری کی جانب گامزن ہے،  توانائی کے منصوبوں سے درآمدات پر دباؤ پڑا جبکہ ٹیکسوں کی وصول میں دگنا اضافہ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پرعمل ہورہا ہے جس کے تحت سیکیورٹی آپریشنز کے لیے بھی وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، معیشت کی بہتری کے بعد اب ہمیں آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٖڈی جی آئی ایس پی آر  کو معیشت پر بیانات اور تبصرے دینے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔

احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس ایجنڈے کا تسلسل ہے، عمران خان

احسن اقبال کے بیان پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج کے خلاف وفاقی وزیرداخلہ کا بیان مضحکہ خیز اور ڈان لیکس ایجنڈے کا تسلسل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ابتری دنیا سے چھپی ہوئی نہیں، نوازشریف ،اسحاق ڈار نے آئندہ نسلوں پر قرض کا بوجھ لاد دیا، حکومتی لوگ شریفوں کے درباری کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف آف اسٹاف نے تاجروں سے ملاقات کے دوران حکومت کو معیشت کے حوالے سے تجاویز پیش کی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top