جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

شاہین صہبائی اور بعض دیگر افراد کے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈہ ہیں، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے ادارے اور اس کی قیادت کیخلاف بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے گزشتہ روز کے بیان پر سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے سینئر صحافی شاہین صہبائی اور بعض دیگر افراد کے الزامات بے بنیاد ہیں، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین خود بھی اس دعوے کی تردید کرچکے ہیں، لیکن کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلئے ادارے، اور اس کی قیادت کیخلاف بدنیتی پر مبنی الزامات لگارہے ہیں جو قابل مذمت ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ادارہ ان افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مقتدر حلقوں نے حکومت سے تعاون کیلیے بلایا تو صاف انکار کردیا‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انہیں مقتدر حلقوں کی جانب سے بلایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے موجودہ حکومت سے تعاون سے کریں تاہم میں نے صاف انکار کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں