بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

فورسز نے اے پی ایس پشاور جیسا سانحہ دوبارہ دہرانے کی کوشش ناکام بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

(10 نومبر 2025): جنوبی وزیرستان وانا کیڈٹ کالج میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا خوارج 2014 سانحہ اے پی ایس پشاور دہرانا چاہتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا کیڈٹ کالج میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ حملہ آوروں نے کالج کی عمارت میں داخلے کی کوشش کی۔ خوارج نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرائی۔ دھماکے سے مرکزی گیٹ اور ملحقہ انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 2 خوارج عمارت میں داخل ہونے سے پہلے ہی جہنم واصل کر دیے گئے جب کہ کالج کے احاطے میں داخل ہونے والے 3 خوارج کو انتظامی بلاک میں گھیرا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خوارج 2014 کے اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کیلیے عمارت میں داخل ہوئے تھے اور کالج میں موجود خوارج افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں ہیں۔

خوارج کے رابطے افغان سر زمین کے پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کے واضح ثبوت ہیں اور پاکستان افغانستان میں موجود دہشتگردوں، ان کے ہینڈلرز کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑنے کے لیے پرعزم اور پاکستانی عوام دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلیے متحد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی ودیگر نے کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

لئیق الرحمان
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں