تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

صیہونی فورسز کے غزہ پر فضائی حملے، شام پر بھی میزائل برسا دیے

اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے صیہونی فورسز نے غزہ پر فضائی حملے کیے اور شام پر بھی میزائل برسا دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے صیہونی فورسز نے غزہ پر فضائی حملے کیے اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

قابض اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی رہائشی علاقوں میں بم برسائے اور جنگی تیاروں نے غزہ شہر کے مشرقی حصوں اور خان یونس کے کئی علاقوں میں بمباری کی۔

حماس نے جوابی فار کرتے ہوئے 26 راکٹ داغے جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی زخمی ہوئے دوسری جانب اسرائیل نے رات کی تاریکی میں شام پر بھی میزائل برسائے جس کے نتیجے میں چار فوجی افسران سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی میزائلوں نے شام میں حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نیراب ملٹری ایئر فیلڈ کو نشانہ بنایا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے شام میں شدید نقصان ہوا ہے۔ ایئرپورٹ سروس معطل ہو گئی جب کہ نیراب ائر فیلڈ کے قریب گولہ بارود کا ڈپو مکمل تباہ ہو گیا۔

Comments

- Advertisement -