اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی متنازع تجویز منظور کر لی۔
اس متنازع تجویز کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کی وسیع اراضی کو ریاستی ملکیت میں رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 1967کی جنگ کے بعد پہلی بار اسرائیل کا بڑے پیمانے پر زمینوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان ہے۔
اقدام کا مقصد فلسطینیوں کی زمینیں چھین کر غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کیلئے قانونی راستہ ہموار کرنا ہے۔
اسرائیلی کابینہ نے انتہائی دائیں بازو کے وزرا بیزلیل اسموٹریچ اور یاریو لیون کی پیش کردہ تجویز منظور کی ہے۔
اسرائیلی آبادکاروں کے بڑے پیمانے پر حملے، 50 سے زائد فلسطینی زخمی
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ امریکی، چین، روس، برطانیہ اور اقوام متحدہ اس اقدام کی مخالفت کر چکے ہیں اقدام سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں ہولناک اضافہ ہو سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


